کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے تحت کراچی میں پارٹی میں ممبرسازی کا سلسلہ جاری ہے،شہربھرمیں کیمپس لگائے گئے۔
اتوارکو پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمرنے رہنمائوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن اوردیگرمقامات پر ممبرسازی کیمپوں کا دورہ کیا،اورنگی ٹاوٴن میں ممبرسازی کیمپ پرگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ میں امین الحق سے پوچھتا ہوں جن لوگوں نے کراچی کا حق مارا آپکا ضمیران لوگوں کے ساتھ کیسے مطمئن ہوتا ہے،آپ پچھلی چھ حکومتوں میں اتحادی رہے،یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،جعلی جمہوریت چلائی جا رہی ہے،انکے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں،اب عوام نے فیصلہ کرلیا ہے اس طرح کا پاکستان قبول نہیں،ہم ان سب کو شکست دے کررہیں گے،یہ ٹولہ الیکشن سے بھاگ رہا ہے،جوکراچی کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ آجائیں،نامعلوم فون نمبروں سے نہ ڈریں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد جاری رہیگی،عوام کا کپتان چارگولیاں کھا کربھی ڈٹ کرکھڑا ہے،کانپیں ٹانگنے والے کو بھی پیغام دیتا ہوں کہ دیکھو لو عوام ہمارے ساتھ ہیں،15 جنوری کو عوام نکلیں اور بلے پر مہرلگائیں۔
