Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رواں سال پاکستان کی مشرقی یورپ سے تجارت میں اضافہ ہوگیا | زرائع نیوز

رواں سال پاکستان کی مشرقی یورپ سے تجارت میں اضافہ ہوگیا

کراچی :پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ا س مدت میں روس ، ہنگری ، رومانیہ ، یوکرین اورخطے کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات میں 7.12فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس ان ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر138 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو284.53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.12فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کو304.81 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اعدادوشمارکےمطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر138 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی سے نومبرتک کی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات کا حجم 266.60ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اس مدت میں 634.40ملین ڈالرتھا۔ نومبرمیں مشرقی یورپ کے ممالک سے 46.22ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اکتوبرمیں 25.89ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبر میں 225.93ملین ڈالر تھیں۔مالی سال 2022میں خطے کے ممالک سے 1.294ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔