کراچی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اگلے میچ میں بھی فتح کی امدیں باندھ لیں۔
عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’شاندار کوشش اور کارکردگی پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بابر، نسیم، اسامہ ، حارث اور رضوان کیلئے بڑا دن تھا، فخر نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا، امید ہے ہم دوسرے میچ میں بھی اسے برقرار رکھیں گے۔
