Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
روپے کی گراوٹ کا سسلسلہ جاری، ڈالر مہنگا ہوگیا | زرائع نیوز

روپے کی گراوٹ کا سسلسلہ جاری، ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی : انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 227.80روپے سے بڑھ کر 228روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر40پیسے مہنگا ہو گیا۔

جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 236.60روپے سے بڑھ کر237روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 270روپے سے بڑھ کر271روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 307روپے پر برقرار رہی ۔