Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رونالڈو کے آتے ہی سعودی کلب النصر کے فالوئرز 1 کروڑ بڑھ گئے | زرائع نیوز

رونالڈو کے آتے ہی سعودی کلب النصر کے فالوئرز 1 کروڑ بڑھ گئے

ریاض :رونالڈو کی شمولیت کے بعد النصر کے انسٹاگرام فالوئرز کی تعداد میں ایک کروڑ سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔

رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے اس معاہدے کا اعلان مشترکہ طور پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔اس پوسٹ کو 3کروڑ سے زائد بار لائیک کیا گیا۔ کلب کو جوائن کرنے کے کچھ دنوں میں النصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالوئرز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق 30دسمبر کو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ہونے سے قبل النصر کے انسٹاگرام فالوئرز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد تھی جو اب حیران کن طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔