Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نجمی عالم کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد | زرائع نیوز

نجمی عالم کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما نجمی عالم کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری کو پہلے متعلقہ فورم پر چیلنج کرنا چاہیے ، وکیل پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ نجمی عالم واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین ہیں اور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا خلاف قانون ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا شہاب امام وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی مگر کوئی جواب نہیں آیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس اپیل کیلیے مجاز اتھارٹی کیا ہے اگر نجمی عالم منتخب بھی ہوگئے تو آپ کے پاس اپیل کا فورم ٹریبونل ہے آپ کو عدالت آنے سے پہلے کاغذات نامزدگی کو متعلقہ فورم پر چیلنج کرنا چاہیے تھا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ۔