کراچی : بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سرا امیدوارشہزادی رائے نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کراچی کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے۔
خواجہ سرا شہزادی رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلی بارخواجہ سراوں کو بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی کا موقع دیا ہے۔
میونسپل کارپوریشنزمیں خصوصی نشست پر پہلی بارخواجہ سراکونسل کا حصہ ہوں گے،کونسل میں جاکرشہر کا مقدمہ لڑیں گے۔
