Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہ رخ خان امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل | زرائع نیوز

شاہ رخ خان امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 4 سالوں سے کوئی بھی فلم ریلیز نہ ہونے کے باوجود دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

شاہ رخ خان کے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں اور ان کا شمار چند امیر ترین بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے کیونکہ وہ فلموں میں اداکاری اور مختلف برانڈ انڈورسمینٹس سمیت آمدنی کے کئی بے شمار طریقوں سے پیسے کماتے ہیں۔

فوربز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اوسط سالانہ آمدنی 38 ملین ڈالرز یعنی 313 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اداکار کی گزشتہ 4 سالوں میں کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ’دنیا کے امیر ترین اداکاروں‘ کی فہرست کے مطابق، شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار ہیں۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی کامیڈین اور اداکار جیری سین فیلڈ موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالرز ہے۔