کراچی: بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سیاسی بے یقینی کے سائے میں کراچی میں بلدیاتی انتخابی مہم 13 جنوری کی رات 12 بجے پرامن طورپرختم ہوگئی۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز کے قریب انتخابی کیمپ جمعہ کوہی قائم کردیے گئے جو انتخابی مہم کے لیے بھی کام میں لائے گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 15 جنوری اتوارکوبلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن اورضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی اورانتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جمعہ کی شام شروع کردیا گیا۔
کراچی کے ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان ڈپٹی کمشنرز کے دفاترمیں پہنچادیا گیا جو آج ہفتہ 14 جنوری کو انتخابی عملہ میں تقسیم کیا جائے گااور انتخابی عملہ بیلیٹ پیپرزدیگر انتخابی سامان سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن منتقل کرے گا۔
