بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

کراچی : سندھ میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیشِ نظر صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہفتے کو بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز و کالجز 14 جنوری بروز ہفتہ بند رہیں گے ،کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عملہ الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکیے ہیں۔یہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے جاری کیے ہیں۔

بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے پیش نظر ضلع ٹھٹھہ دیگراضلاع میں بھی 14 جنوری ہفتے کو اسکولوں اورکالجز میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: