کراچی : سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے دوبارہ دوستی ہو سکتی ہے لیکن بدین میں بیٹھے ہوئے چوروں سے نہیں ۔
ٹنڈو باگو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آصف زرداری سے اختلافات ایم کیو ایم سے اتحاد پر ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں زرداری کا چورٹولہ مجھے ہرا نہیں سکتا۔
2015 میں ناراضی کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے دوست اور بزنس پارٹنر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال ٹالپر پر سیاسی اور ذاتی الزامات بھی عائد کیے تھے، ایک ساتھی کی گرفتاری پر انھوں نے بدین میں پولیس تھانے کے عملے سے مبینہ طور پر بدتمیزی کی جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کئی روز مرزا فارم ہاوٴس کا پولیس نے گھیراوٴ جاری رکھا تھا۔
