Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا پہلا نمبر | زرائع نیوز

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا پہلا نمبر

کراچی : دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبر پر آگیا، تفصیلات کے مطابق مضر صحت ایئر کولٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر پر آگیا۔

کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبرپر،ایئرکوالٹی انڈیکس 494ریکارڈکیا گیا، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مضر صحت ایئر کولٹی کے اعتبار پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضرصحت ہے، 168 ایئرکوالٹی انڈیکس کیساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگیا، جہاں 154 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے اور 301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

لاہور آٹھویں نمبر پر انتہائی ناقص سے غیر صحت بخش رینج میں ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبر پر ہے ، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 494ریکارڈ کیا گیا۔