لاہور :پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
صوبائی محکمہ قانون نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا، صوبائی محکمہ قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب اسمبلی باقاعدہ طور پر تحلیل ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی وایڈوائس پر تحلیل ہوئی، اسمبلی 14 جنوری کی رات 10 بج کر 10 منٹ پر تحلیل ہوگئی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ نام طلب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ کا نام تین دن یعنی 17 جنوری رات 10 بجکر 10منٹ تک دے دیا جائے۔
