Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایرانی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار مواقع موجود ہیں : گورنر سندھ | زرائع نیوز

ایرانی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار مواقع موجود ہیں : گورنر سندھ

کراچی: گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری نے ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں مختلف سٹالز پر موجود ایرانی مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہاکہ ایران اور پاکستان کا رشتہ دو بھائیوں کی طرح مضبوط اور گہرا ہے اس رشتہ کو مزید تقویت دینے کی غرض سے یہاں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق قائم ہونا چاہیئے،یہ نمائش ایران کی مصنوعات کو پاکستانی عوام میں متعارف کروانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سرمایہ کاروں کے لئے صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ایکسپو سینٹر میں ایرانی سنگل کنٹری نمائش کا دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ ان کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید بھی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل کا دورہ کیا، جوش ملیح آبادی لائبریری، سٹوڈیو 2، احمد پرویز آرٹ گیلری فراز کا افتتاح کیا اور پینٹنگ کی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔