Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں, سعید غنی | زرائع نیوز

حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں, سعید غنی

کراچی : صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ ہم اور جماعت اسلامی آپس میں مل کر بیٹھ جائیں , حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں, ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جماعت اسلامی نے آر او دفتر یرغمال بنالیا، حافظ نعیم الرحمان نے کمشنر سے بات کرتے ہوئے انہیں دھمکی دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو توقع سے زیادہ نشستیں ملیں، لیاری کا علاقہ ہمارا ہے، وہاں 11 سے 12 نشستیں جیتیں تو حیرت انگیز نہیں، ایک جماعت صفر سے سو پر چلی جائے تو یہ حیرت کی بات ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، زیادہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی بات کرلیں, اگر سب دھمکائیں گے، یرغمال بنائیں گے تو عجب صورتحال ہوجائے گی۔