کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے5 دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے دو علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کو گزشتہ روز مواچھ گوٹھ اور ایمپریس مارکیٹ میں کارروائی کے دوران گرفتارکیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد اپنی کالعدم تنظیم کے بارودی مواد، بم کی ترسیل اور لسانی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن لائن اڑانے کا منصوبہ بنارکھا تھا جس کو ناکام بنا دیا گیا۔