کراچی :ڈسٹرکٹ ملیر انسداد دہشت گردی عدالت نے میمن گوٹھ میں اجتماعی زیادتی کا شکار حدیقہ میمن کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی، مزید پانچ سال جیل میں سزا دینے کا بھی حکم جاری ملوث ملزمان کو کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا ۔
2 سال قبل 12 جنوری 2021 کو میمن گوٹھ میں 14 سالہ بچی طالبعلم حدیقہ جاوید میمن سے محلے کے چار ملزمان سبحان، آرض، عدیل مزمل نے اجتماعی زیادتی کر کے سوشل میڈیا پر نازیبہ وڈیو بھی وائرل کی تھی جس کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں پہلے ملیر کورٹ اور بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت میں 18 ماہ تک کیس چلا جس کا عدالت نمبر 4 کے معزز جج الطاف اعوان نے جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو 25 سال عمر قید اور مزید 5 برس قید کی سزا سنائی اور فوری طور پر ملزمان کو سینٹرل جیل بھجوا دیا۔
کیس میں حدیقہ میمن کے وکیل محمد خان شیخ نے بتایا کہ میں نے کیس میں اس لیے محنت کی کے سماج میں سے برائیوں کو روکا جا سکے، لڑکی کے والد جاوید میمن کا کہنا ہے کہ اوباش لڑکوں نے میری بیٹی کی زندگی تباہ کردی لیکن عدالت نے انصاف کرکے دیگر بچیوں کی زندگی کو محفوظ بنا دیا ہے۔
