Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئر کراچی پر اصولی حق ہمارا ہی ہے , وقار مہدی | زرائع نیوز

میئر کراچی پر اصولی حق ہمارا ہی ہے , وقار مہدی

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر وقار مہدی نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیٹیں جماعت اسلامی سے زیادہ ہیں، جماعت اسلامی غیر متوقع نتائج پر سنجیدہ سیاسی رویہ اپنائے۔سینٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے میئر کا عہدہ اصولی طور پر پیپلزپارٹی کا حق ہے، کراچی کے بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے بھونڈے الزام کی آڑ میں کراچی کا امن خراب نہ کرے۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی کی سیاست میں اپنے سازشی کردار سے باز رہے، لیکن کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا ہے، بس جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے سازشی جال میں نہ پھنسے۔