Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی والوں پی ٹی آئی سے بدلہ لےلیا،سینیٹر وقارمہدی | زرائع نیوز

کراچی والوں پی ٹی آئی سے بدلہ لےلیا،سینیٹر وقارمہدی

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی کو دھوکا دیا، ردعمل میں کراچی والوں نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سے بدلہ لے لیا۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دورِ اقتدار کے دوران کراچی کو جھوٹے وعدوں اور دو نمبری رہنما مسلط کرنے کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا، لیکن عملی طور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی،جب کراچی والوں کو صاف شفاف انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع مِلا تو انہوں نے پی ٹی آئی کو اس کی اوقات بتادی۔

ان کاکہناتھاکہ عمران خان کا دور ملکی تاریخ کا ہر لحاظ سے بدترین دور تھا، معاشرے کو تقسیم کرنے اور خارجہ محاذ پر پاکستان کو سفارتی طور تنہا کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، وہ عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکے اور اپنے منطقی انجام کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔