Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلوچ عوام کے وسائل انہی پر خرچ کریں گے ، زرداری کی یقین دہانی | زرائع نیوز

بلوچ عوام کے وسائل انہی پر خرچ کریں گے ، زرداری کی یقین دہانی

کراچی :پیپلز پارٹی کے قائد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل اور عوام دھڑکن ہے بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا وطن عزیز کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور صوبے میں قیام امن بالخصوص دہشت گردی کے خاتمے میں بلوچ عوام کی بڑی قربانیاں ہیں۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے سابق صدر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری سید نیر حسین بخاری بھی موجود تھے چنگیز جمالی نے ملاقات میں پارٹی امور سمیت صوبے کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سابق صدر نے پیپلز پارٹی نے صوبے میں پارٹی کی بڑھتی مقبولیت اور بڑے پیمانے پر سیاسی و قبائلی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کو سراہا اور کہا کہ جس تیزی سے پارٹی صوبے میں منظم اور مقبول ہورہی ہے،پیپلز پارٹی مرکز سمیت چاروں صوبوں میں اقتدار میں آکر عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی بلوچستان کے وسائل بلوچستان کی عوام پر ہی خرچ ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے سلگتے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے یہاں کے عوام کا احساس محرومی ختم کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی میں اقتدار میں آکر صوبے کی عوام کے لئے بڑے بڑے میگا منصوبے دئے جن کے ثمرات عوام حاصل کر رہے ہیں ۔