Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خرم دستگیر نے ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ بتا دی | زرائع نیوز

خرم دستگیر نے ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ بتا دی

اسلام آباد : نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بند،وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں فریکونسی کم ہوئی جس سے سسٹم میں بریک ڈاؤن ہوا،سسٹم کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیرتوانائی خرم دستگیر کے مطابق سال کے ان دنوں میں رات کو بجلی کی کم ضرورت ہوتی ہے،وولٹیج اور فریکونسی کی ویری ایشن کی وجہ سے بریک ڈاون ہوا۔

خرم دستیگیر نے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا،امید ہے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ پاور جنریشن کے وقت ایک ایک میگا واٹ کو دیکھا جاتا ہے کہ اس سے پاور ٹیرف پر کیا اثر پڑے گا.

ان کا کہنا تھاکہ موسم سرما میں چونکہ بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے سسٹم کو رات کے وقت زیادہ تر سسٹم کو بند کر دیا جاتا ہے اور صبح ایک ایک کر کے سسٹم کو دوبارہ آن کیا جاتا ہے۔