Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں مہنگا آٹابیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آج بھی جاری رہے گاکراچی میں مہنگا آٹابیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آج بھی جاری رہے گا | زرائع نیوز

کراچی میں مہنگا آٹابیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آج بھی جاری رہے گاکراچی میں مہنگا آٹابیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آج بھی جاری رہے گا

کراچی:کراچی میں مہنگاآٹابیچنے والوں کے خلاف ایکشن آج بھی جاری رہے گا ۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد دکانداروں کے خلاف کاروائی کی ہے۔

کارروائی میں 8دکانیں سیل کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 80 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

تمام ڈپٹی کمشنرزنےآٹےکے نرخ کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی ہے جس کےمطابق ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں ،ضلع شرقی میں30 ،ضلع غربی میں 11 ،وسطی اور ملیرکےاضلاع میں 10،10 دکانداروں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ضلع جنوبی میں 2لاکھ 22ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے آٹا کےمقررکردہ نرخ نافذکرنےکی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔