لاہور : فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔
فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔
