اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے اگلے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے سمیت ملکی سیاست کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے لئے گئے۔ اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
