Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عامر لیاقت کا قتل پیسوں کی وجہ سے ہوا, والدہ دانیہ شاہ | زرائع نیوز

عامر لیاقت کا قتل پیسوں کی وجہ سے ہوا, والدہ دانیہ شاہ

کراچی: مرحوم رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا جس کی وجہ رقم تھی۔انہوں نے لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، اس کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی۔سلمیٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ دانیہ بے گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ اقبال جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی۔عامر لیاقت نے وفات سے چار روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا۔سلمیٰ بی بی نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا جس کی وجہ رقم تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرفریقین کو 8 فروری تک کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔