مفتاح اسماعیل کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں تاہم مستقبل میں الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں،پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے ایک انٹروی میں کہا کہ ملک میں ایلیٹ نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے،ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت آزما کر دیکھ لیا،ہم تو آمریت بھی دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک ہم سے آگے جارہا ہے،ادھر گورننس ٹھیک نہیں،ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کررہی ہوتی ہے،اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تسلیم کرنے پر راضی ہو گئی ہے،وزیربنانا وزیراعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے