Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کا کیپری سینما فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے بند | زرائع نیوز

کراچی کا کیپری سینما فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے بند

کراچی فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا کیپری سینما بند ، اب یہ سیمنا گھر 2 فروری تک بند رہے گا۔

کراچی کا کیپری سینما گھر کچھ دن کے لئے بند ہوگیا ۔ اس حوالے سے سوشل میٖڈیا پر کیپری سینما کی انتظامیہ نے فلمی شائقین کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔

کیپری سینما کے جنرل میجنر عزیزخٹک نے سما ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ ہوتی تو سینما ویران ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ڈھائی مہینے تک سینما گھروں کو سہارا دیا پھرہالی وڈ کی فلم اوتار: دی وے آف واٹر ریلیز ہوئی۔ اس کی وجہ سے بھی سینما گھروں میں کچھ رونق رہی ۔