Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے : راکھی ساونت | زرائع نیوز

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے : راکھی ساونت

ممبئی : بالی ووڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا بھی میرا فرض بنتا ہے۔

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔

بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی سائونت نے کہا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اﷲ سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔