کراچی: سیاسی بیان یاپارٹی پالیسی!ناصر شاہ نے جماعت اسلامی کو ڈپٹی میئرکا عہدہ دینے کی پیشکش کردی۔
کراچی فریئر ہال میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے کے ہمراہ پریس کانفرس میں کراچی میں مقامی حکومت سازی سے متعلق ایک سوال پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اکثریت کی وجہ سے کراچی کا میئرپیپلزپارٹی کا ہوگا اور ڈپٹی میئرکے لیے جماعت اسلامی کو دعوت دی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ چاہتے ہیں ساتھ بیٹھ کرکراچی کے لئے کام کریں،پی پی عددی طور پر بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جماعت اسلامی کا ایک ایم پی اے ہے اوران کو بلدیاتی انتخابات میں اتنے سارے ووٹ ملے ہیں۔
