Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جامعہ کراچی،ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری | زرائع نیوز

جامعہ کراچی،ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری

کراچی : انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کےمطابق تعلیمی سال برائے 2023 ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ۔

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس یکم تا07 فروری2023 ء تک صبح11:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سےانرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کاپرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کائونٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔

داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کائونٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کےعلاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 03 فروری 2023ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔