Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مشرقی القدس میں یہودی بستی میں فائرنگ سے 8 اسرائیلی ہلاک | زرائع نیوز

مشرقی القدس میں یہودی بستی میں فائرنگ سے 8 اسرائیلی ہلاک

غزہ : مشرقی القدس میں یہودی بستی میں فائرنگ کرکے 8 اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

اسرائیلی پولیس اور ایمبولینس ٹیموں نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مشرقی القدس کی بستی ’’ نبی یعقوب‘‘ کے پڑوس میں ایک بندوق بردار نے یہودی عبادت گاہ میں عبادت گزاروں پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پولیس نے کہا ہے القدس میں ایک یہودی عبادت گاہ پر دہشت گرد حملہ ہواہے۔

حملہ بستی ’’ نبی یعقوب‘‘ کے ایک محلے میں ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ القدس میں ایک عبادت گاہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔