Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فواد چوہدری کا بیان سے پیچھے ہٹنے سے صاف انکار | زرائع نیوز

فواد چوہدری کا بیان سے پیچھے ہٹنے سے صاف انکار

لاہور : تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں کیسے الیکشن کمیشن کو منشی کہنے سے پیچھے ہٹوں؟ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، بیان سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر انکار ہونا تو ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے کے مترادف ہے، میں نے اپنا بیان مانا ہے، میرا یہ حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر تالا لگانا پاکستان کو برما بنا دینے کے مترادف ہے، اگر عوام طاقت ور لوگوں کو تنقید کرنے سے پیچھے ہٹ جائیں تو یہ جمہوریت نہیں رہتی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عزت اپنے عمل سے پیدا کی جاتی ہے، زبردستی عزت نہیں کرائی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بغاوت کا مقدمہ بھی دائر کر رہے ہیں، اگر تنقید نہیں لے سکتے تو ایسے عہدے قبول نہ کریں۔