Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسلم دشمنی اور انتہاپسندی روکنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ، گوتریس | زرائع نیوز

مسلم دشمنی اور انتہاپسندی روکنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ، گوتریس

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ان پر اشتہار دینے والوں پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ انتہا پسندی، نسل پرستی، مسلم دشمنی، زینو فوبیا، ہومو فوبیا اور بدگمانی کو پروان چڑھانے کرنے میں ملوث ہیں۔ نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم یہ انتہا پسندی کو پھیلانے کے لیے منافع سے چلنے والا کاروبار ہے ، سوشل میڈیا نفرت اور معاشرے میں خلفشار پیدا کرنے والی کاروائیوں میں ملوث ہے، ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مشتہرین کاروباری ماڈل کے لیے سبسڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا کمپنیوں کی طاقت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے رہے اور ذمہ داری کو واضح کرنے اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے ایک مربوط ضابطہ بنانے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے تمام حکومتوں کو نفرت کو روکنے کی اپیل کی۔ ہم جانتے ہیں کہ نفرت انگیز تقریر کتنی آسانی سے نفرت انگیز جرم میں بدل جاتی ہے۔ زبانی تشدد کس طرح جسمانی تشدد کو جنم دیتا ہے کس طرح تنوع اور سماجی ہم آہنگی کو مجروح کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا کے بارے سخت پالیسیاں بنانا وقت کی ضرورت ہے۔