Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک مشکل میں ہے، سخت فیصلے کرنا ہوں گے، ڈاکٹرعاصم حسین | زرائع نیوز

ملک مشکل میں ہے، سخت فیصلے کرنا ہوں گے، ڈاکٹرعاصم حسین

کراچی : سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک بہت ہی سخت حالات کی طرف جارہا ہے، ہم نے ٹھیک اقدامات نہ کیے تو حالات سنگین ہیں۔

ہفتہ کو پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ مشکل فیصلے لیے جائیں،ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے معاملہ منی بجٹ سے حل نہیں ہوگا، عوام کو سمجھنا پڑیگا کس مشکل کا سامنا کررہے ہیں۔

قبل ازیں احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم اوردیگر کیخلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

ہفتہ کو ڈاکٹر عاصم و دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائرکی،ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت بریت کی درخواست پر دلائل دیں گے۔