Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انٹر حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان | زرائع نیوز

انٹر حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہاکہ سائنس جنرل گروپ کےامتحانات میں 7ہزار 922امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 7ہزار 759امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 3589 امیدوار تمام 6پرچوں میں، 1909 پانچ پر چوں میں، 1106چار پرچوں میں، 611 تین پرچوں میں 306دو پرچوں میں اور 149امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔