Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چوتھی کمشنرکراچی میراتھن آج ! تمام انتظامات مکمل | زرائع نیوز

چوتھی کمشنرکراچی میراتھن آج ! تمام انتظامات مکمل

کراچی: چوتھی کمشنرکراچی میراتھن آج منعقد ہوگی،نشان پاکستان، سی ویو کلفٹن سےشروع ہونیوالی میراتھون میں جو لوگ شرکت کے لیے رجسٹریشن نہیں کراسکے وہ صبح 7بجے سے 9 بجکر 45 منٹ تک آن اسپاٹ رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

میراتھن کاافتتاح صبح 10 بجے کمشنرکراچی محمد اقبال میمن کریںگے، تقریب تقسیم تقسیم انعامات صبح ساڑھےگیارہ بجے ہوگی، میراتھن کے شایان شان انعقادکے لیےانتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔

میراتھن میں مرد اور خواتین کے لیے 2کیٹیگری میں ریس ہوگی،12کلو میٹراور ساڑھے7 کلو میٹرکیٹگری رکھی گئی ہے، فن ریس ایک کلو میٹر ہوگی ،تمام شرکاکوسرٹیفیکیٹ دیاجائے گا،ہرکٹیگری میں اول آنے والے کوانعام 50 ہزارروپے سیکبڈ آنے والے کو 30 ہزاراور تیسری پوزیشن پر 20 ہزارروپے انعام دیاجائے گا،میراتھن میں شہریوں کی بڑی تعدادکے ساتھ غیر ملکی سفارتکار اور معززین شہر کے ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھر پورانتظامات کیےجائیں گے، ہررجسٹرڈرنرکو چیسٹ نمبرجاری کیاجائے گا،صرف رجسٹرڈ افراد ہی میراتھن میں حصہ لے سکیں گے،راستہ میں یونیفارم میں ملبوس رضاکارشرکاء کی مانیٹرنگ کریںگے۔

اسپیشل بچوں اور فیملی فن ریس بھی ہوگی، میراتھن میں شریک ہو نے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کاخصوصی ا تظام کیاگیاہے، ٹریفک پولیس نظام کنٹرول کر ے گی جبکہ والینٹیئرز لوگوں کی رہنمائی کے لیےموجود ہوںگے۔