Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جنرل ساحر شمشاد کا دور ہ سعودیہ،جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات | زرائع نیوز

جنرل ساحر شمشاد کا دور ہ سعودیہ،جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات

ریاض: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مملکت کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل فیاض الرویلی نے جنرل ساحر شمشاد کو سووینئر بھی دیا۔