Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جماعت اسلامی کراچی میں شکریہ ایم کیو ایم کا بینر لگانا بھول گئی، خالد مقبول | زرائع نیوز

جماعت اسلامی کراچی میں شکریہ ایم کیو ایم کا بینر لگانا بھول گئی، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی میں شکریہ ایم کیو ایم کا بینر لگانا بھول گئی۔

ملیر میں پھولوں کی نمائش کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ علم سب کے لیے ہے اور سب تک پہنچنا چاہیئے،علم کاسفرایم کیوایم تحریک کا نصاب ہے،خ ایم کیوایم کا سفر علم کی طلب سے شروع ہوا، ایم کیوایم تعلیم قربانی اور تہذیب سے پہچانی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے،علم ہے جو ظلم سے انکار سکھاتا ہے، علم نے صیح وقت پر صیح فیصلہ کرنے کی طاقت دی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جعلی اور فراڈ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشیش کی گئی، کراچی خیراتی دواخانہ نہیں، جو جیتے ہیں وہ ہماری خیرات کی وجہ سے جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو عوام نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، جماعت اسلامی ایک بینر لگانا بھول گئی، شکریہ ایم کیو ایم والوں!

فواد چوہدری کی گرفتاری پر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری دوسروں کی گرفتاری پر بہت خوش ہوتے تھے، اب جب آپ خود پر بات آیی تو احساس ہوا ہے، گرفتاری کسی کی بھی ہو قابل مذمت ہے۔