Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
محمد بن سلمان اور پوتن کا فون پر رابطہ، تیل مارکیٹ سے متعلق اوپیک پلس تعاون پر بات چیت | زرائع نیوز

محمد بن سلمان اور پوتن کا فون پر رابطہ، تیل مارکیٹ سے متعلق اوپیک پلس تعاون پر بات چیت

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوموارکو روسی صدرولادی میرپوتین سے ٹیلی فون پربات چیت کی ہے اور ان سے تیل کی منڈی میں استحکام برقراررکھنے کے لیے اوپیک پلس میں شامل ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

کریملن نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد اورصدرپوتین نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پربات چیت کی ہے۔اوپیک پلس (تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی قیادت میں اتحادی غیراوپیک ممالک پرمشتمل گروپ) کے وزراء یکم فروری کو ایک ورچوئل اجلاس منعقد کرنے والے ہیں۔اسے مشترکہ وزارتی نگران کمیٹی(جے ایم ایم سی) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اوپیک پلس کے مندوبین نے رائٹرزکو بتایا کہ جے ایم ایم سی پینل تیل کی موجودہ پیداوارکی پالیسی کو برقرار رکھنے کی سفارش کرے گا۔گذشتہ سال اوپیک پلس نے تیل کی پیداوارکےاہداف پرنظرثانی کی تھی جس کی وجہ سے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے۔تاہم سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے رواں ماہ کے اوائل میں نشان دہی کی تھی کہ مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں موجودہ استحکام سے ظاہرہوتا ہے کہ مملکت نے درست فیصلہ کیاتھا۔

روس کی تیل کی صنعت پرمغرب کی حالیہ پابندیوں کے ساتھ ساتھ دسمبرمیں روسی مصنوعات پر متعارف کردہ قیمتوں کی حد کے سپلائی پرکیااثرات مرتب ہوں گے،اس حوالے سے غیریقینی کی صورت حال برقرارہے۔