Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاروق ستار اور پی ایس پی کے 9 لوگ رابطہ کمیٹی میں شامل | زرائع نیوز

فاروق ستار اور پی ایس پی کے 9 لوگ رابطہ کمیٹی میں شامل

پی ایس پی، تنظیم بحالی کمیٹی کے انضمام کے بعد رابطہ کمیٹی میں مزید 9 لوگوں کا اضافی ہوگیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فاروق ستار کے ساتھ آنے والوں کو رابطہ کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا، جن نیں ڈاکٹر نگہت ، کامران فاروق اور وسیم حسین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی ایس پی سے حسان صابر ایڈوکیٹ، حفیظ الدین، آسیہ اسحاق، آفاق جمال، صوفیہ سعید اور شمشاد صدیقی کو بھی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے تنظیمی سرکلر بھی جاری کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ انضمام کے بعد پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر کارکنان کو زمہ داریاں دی گئیں، جن میں پی ایس پی کے تمام عہدیداران کو ٹاؤنز اور علاقائی سطح پر جوائنٹ انچارج مقرر کیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں شعبہ جات میں پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی کے اراکین کو شعبوں میں مختلف ذمہ داریوں پر ایڈجسٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان میں شدید تحفظات بھی پائے جاتے ہیں۔