ریاض :سعودی عرب نے ٹرانزٹ ویزا پر آنیوالوں کو بھی عمرہ ادا اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرنےکی اجازت دیدی۔
سعودی وزارت خارجہ نے ہوائی جہاز سے آنیوالوں کیلئے الیکٹرانک وزٹ ویزا سروس شروع کرنے کااعلان کردیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سروس کا مقصد سعودیہ آنیوالوں کیلئے ویزا کے حصول کے طریقہ کار کو آسان اور خود کار بنانا ہے۔ ٹرانزٹ ویزا پر آنیوالوں کو بھی عمرہ ادا ، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت، سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح اور دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔
ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس کا آغاز ہو گیا۔ ’’سعودی ایئرلائنز اور ’’ فلائی ناس‘‘ کے الیکٹرک پلیٹ فارمز کے ذریعے وزٹ ٹرانزٹ ویزا کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہ درخواست خود کار نظام سے ویزا کیلئے قومی پلیٹ فارم پر منتقل ہو جائیگی۔
درخواست فوری پراسیس کر کے ویزا درخواست دہندہ کو ای میل کردیا جائیگا۔
