Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کار پرفائرنگ , معروف بلڈر اور ڈرائیور زخمی | زرائع نیوز

کار پرفائرنگ , معروف بلڈر اور ڈرائیور زخمی

کراچی : پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں معروف بلڈر اور بزنس مین محمد لاکھانی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کسی اور مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بزنس مین محمد لاکھانی کی حالت خطرے سے باہر ہے، جو نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں, گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چناکے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنانے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔