ا
کراچی : اورنگی ٹاؤن یوسی 7 مومن آباد ٹاؤن ضلع غربی کے پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین ادریس شامزئی وائس چیئرمین ڈاکٹرکبیرکی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کی جانب سے اورنگی ٹاؤن تھانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کے موقع پراپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسعید آفریدی اوردیگرکا کہنا تھا کہ جہاں جہاں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہوگی ہم پہنچیں گے پہلے پیپلزپارٹی نے ہمارے لوگوں کو میئرشپ کیلئے خریدنے کی کوشش کی،ہمارے لوگ بکے نہیں تو پولیس گردی دکھائی گئی اورجھوٹا کیس بناکرگرفتارکرلیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ان چوروں کا وقت ختم ہونے والا ہے عمران خان اکثریت سے آئیں گے سب سے حساب لیں گے پولیس اپنا قبلہ درست کرے غلامی کرنے کے بجائے کراچی کے شہریوں کی جان و مال کی تحفظ پردھیان دے۔
ڈاکٹر سعید آفریدی نے کہا کہ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کونہیں ہٹایا گیا تو جمعہ کو بھرپور احتجاج کریں گے۔
