Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قوم عمرانی دور کے کرتوت کا خمیازہ بھگت رہی ہے ، مریم | زرائع نیوز

قوم عمرانی دور کے کرتوت کا خمیازہ بھگت رہی ہے ، مریم

بہاولپور، ملتان: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے پانچ کے ٹولے نے چار سال میں ملک تباہ کردیا،سوچو اگر پانچ کا ٹولہ یہاں پر بیٹھا رہتا تو اگلے بارہ سال میں پاکستان کا کیابنتا۔

بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اناڑیوں او رکھلاڑیوں نے معیشت پر خود کش حملہ کیا،مہنگائی کا احساس اور افسوس ہے لیکن پاکستان کو بچا لیا، پٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں، جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا، نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑنے کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،5کے ٹولے نے ملک کو لوٹا، آج سب کے نام لوں گی، کھوسہ، ڈیم والے بابا، عمران اور اسکی دو بیساکھیوں نے ملک لوٹا،موجودہ حکومت بنتے ہی مخالف سمجھ بیٹھے تھے ن لیگ ختم ہوگئی لیکن ن لیگ عوامی طاقت سے ملک بھر میں دوبارہ کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی، تم نے جتنے میدان میں چکر لگانے تھے لگا لیے اب ن لیگ کی باری ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن جب بھی ہوں گے ن لیگ کلین سویپ کریگی، نوازشریف نے ضرب عضب اور ردالفساد لڑ کراس دہشتگردی کو ختم کیا، جس بلا سے نوازشریف نے پاکستان کی جان چھڑا دی تھی وہ دہشتگردی پاکستان میں کیوں پھر سر اٹھارہی ہے، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا دل دہلادینے والا واقعہ کیوں ہوا ، عمران خان کی حکومت نے دہشتگردوں کیلئے دروازے کھولے، ملک میں مہنگائی کا احساس اور دلی تکلیف ہے، پاکستان میں مہنگائی پرلندن میں نواز شریف بھی پریشان ہیں، نوازشریف سے کرسی نہیں بلکہ غریب عوام سے سستی روٹی چھینی گئی، نواز شریف دور کے 9 سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔

مریم کا مزید کہناتھاکہ عمران خان اور اس کی بیساکھیاں سب اپنے انجام کو پہنچ گئیں، میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، عوام کی محبت سرمایہ ہے، عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں۔انہوں نے پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا وہ پشاور بھی جائیں گی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا مہنگائی کا طوفان عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے ہے،نوازشریف نے پہلے بھی پاکستان کو مشکلات سے نکالا اب بھی نکالیں گے،نواز شریف اور اسحاق ڈار نے پاکستان کو مہنگائی سے نکالنے کیلئے رات دن ایک کیا ہوا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے، پاکستان کو ایٹمی قوت ن لیگ نے بنایا، دہشتگری سے نکالا اور اس کا خاتمہ کیا، مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عمران خا ن فتنہ اورفساد ہے جس کوالیکشن میں ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اونگزیب نے کہامسلم لیگ ن کا بہاولپورمیں شروع ہونیوالاپہلاتنظیمی کنونشن بڑی اہمیت کاحامل ہے، اس کیلئے ہرفرد کو مسلم لیگ ن کیلئے میدان میں نکالناہوگااورمیاں نوازشریف کاپیغام ہر فرد تک پہنچاناہوگا۔نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن سعودمجید نے بھی خطاب کیا۔