Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گریڈ 20 میں 5 افراد کی بھرتی،سندھ ہائیکورٹ حیران | زرائع نیوز

گریڈ 20 میں 5 افراد کی بھرتی،سندھ ہائیکورٹ حیران

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں سیکریٹری سمیت 5 افراد کو 20 گریڈ میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر حیرت کا اظہار کردیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ پورے خاندان کو اسمبلی میں بٹھادیا گیا، جسٹس عدنان کریم میمن نے کہا کہ یہاں لوگوں کو نائب قاصد کی نوکری نہیں ملتی، وکیل نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکریٹری نے رپورٹ جمع کرائی، اسپیکر سراج درانی نے حقیقت پر مبنی رپورٹ جمع کرانے پر ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیا، رپورٹ میں بھرتیوں کو خلاف ضابطہ قرار دیا گیا تھا۔

وکیل سندھ حکومت نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکریٹری نے بغیر اجازات جواب جمع کرایا، ہمیں جواب کیلئے مہلت دی جائے، عدالت نے کہا کہ آخری موقع دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر جواب نہ ملاتو کارروائی کریں گے۔

عدالت نے اسمبلی ملازمین کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔