کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن میں آج ہونے والے “اسکریپ فیسٹیول” روکنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر ساوتھ، ایس ایس پی و دیگر کو 9 فروری کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت نے فیسٹیول کے انعقاد کا اجازت نامہ معطل کردیا، اہل علاقہ نے موقف اختیار کیا کہ فیسٹیول کے ذریعے ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جارہا، مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، فیسٹیول فوری رکوایا جائے۔
