Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رابی پیر زادہ بیمار پڑ گئیں ، کچھ دن آرام کریں گی | زرائع نیوز

رابی پیر زادہ بیمار پڑ گئیں ، کچھ دن آرام کریں گی

لاہور: شوبز کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ رابی پیر زادہ علیل ہوگئیں،ڈاکٹرزنے ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق انہیں شدید انفیکشن ہوا جس کی وجہ سے انہیں ایک ہفتے کے لئے مکمل آرام کامشورہ دیا گیاہے۔ اس حوالے سے گلوکارہ رابی پیر زادہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ مسلسل مصروفیات کی وجہ سے علیل ہو گئی ہوں۔

مجھے امید ہے کہ اپنے والدین اور پرستاروں کی دعائوں سے بہت جلد ٹھیک ہوجائوں گی اور دوبارہ سے فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کا آغاز کروں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کی بہت شکرگزار ہوں جو میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔