Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حج پیکیج کا تعین قرعہ اندازی کے بعد کرنے کی تجویز پیش | زرائع نیوز

حج پیکیج کا تعین قرعہ اندازی کے بعد کرنے کی تجویز پیش

کراچی : حاجیوں کےلئے بری خبر‘ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے حج پیکیج کا تعین قرعہ اندازی کے بعد کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

ڈالر کی شرح میں مسلسل اضافے کے پیش نظر سرکاری اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پر حج پر جانیوالے عازمین کےلئے حج پیکیج کا تعین قرعہ اندازی کے بعد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے تاکہ ڈالر کی اس وقت کی قیمت کے مطابق حاجیوں کو رقم جمع کروانے کےلئے کہا جاسکے۔

رمضان المبارک میں عمرہ کرنیوالوں کےلئے بھی عمرہ پیکیج مہنگا ہوگیا ہے اور اب رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کےلئے کم از کم اڑھائی سے تین لاکھ روپے کی رقم درکار ہوگی روپے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث عمرہ اور حج پر نرخوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔