Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی قرار | زرائع نیوز

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی قرار

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی۔جسٹس علی باقر نجفی نے ایک ہی نوعیت کی 3 ہزار 659 درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 10 اکتوبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرلی گئیں۔لاہور ہائیکورٹ نے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی وصولی بھی غیر قانونی قرار دے دی۔

عدالت نے صارفین کو سُنے بغیر ٹیرف کی تبدیلی کو بھی کالعدم قرار دے دیا جبکہ گھریلو صارفین کو 500 یونٹ تک سبسڈی دینے کی ہدایت دی ہے۔