Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ریڈ لائن بس: ڈرائیور و کنڈیکٹر معطل،فوٹیج میں تشدد کادعویٰ غلط ثابت، تحقیقات شروع | زرائع نیوز

ریڈ لائن بس: ڈرائیور و کنڈیکٹر معطل،فوٹیج میں تشدد کادعویٰ غلط ثابت، تحقیقات شروع

کراچی : شہر قائد میں چلنے والی ریڈ بس سروس میں مسافر ڈاکٹر عاطف کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ڈاکٹر کا پہلے تشدد کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا۔

کراچی کی ریڈ لائن بس سروس میں ڈاکٹر پر تشدد کا معاملے پر انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد اپنا اعلامیہ جاری کیا اور بتایا کہ متاثرہ شخص ڈاکٹر عاطف نے پہلے تشدد کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عاطف نے پہلے بس ڈرائیور پر ہاتھ اٹھا جس کے بعد تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ جس کی فوٹیج بھی موجود ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو معطل کر کے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی، اگر ڈرائیور اور کنڈیکٹر غلطی پر ہوئے تو انہیں ایک منٹ سے پہلے ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔